سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کا غریب ترین امیدوار سامنے آگیا، کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جگہ کیا لکھ دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ ماہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں غریب ترین امیدوار سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے محمد مدنی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، جنہوں نے کاغذات نامزدگی

پراثاثوں کی جگہ “اللہ کے فضل سے کچھ بھی نہیں” تحریر کیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی امیدوار محمد مدنی نے کہا ہے کہ میرا اثاثہ وزیر اعظم عمران خان اور میری جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محمد مدنی جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست پر حمزہ شہباز کےمخالف امیدوار بھی تھے۔ دوسری طرف سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے خطرے میں پڑ گئے ، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 1 اور مختلف صوبائی اسمبلیوں کے 8 اراکین نے تاحال الیکشن کمیشن میں اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ، جس کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے ، جس کے باعث یہ اراکین اسمبلی سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بھی نہیں ڈال سکتے۔بتایا گیا ہے کہ ان اراکین اسمبلی میں این اے 185 رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان ، پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم ، پی پی 136 شیخوپورہ سے خرم اعجاز اور پی پی 272 مظفرگڑھ سے زہرا بتول شامل ہیں جب کہ دیگر اراکین اسمبلی میں پی ہی 275 مظفر گڑھ سے خرم سہیل خان لغاری ، پی ایس 72 بدین سے حسنین علی مرزا ، پی کے 109 کرم سید اقبال میاں اور پی کے 111 نارتھ وزیرستان محمد اقبال خان کو رکنیت معطلی کا شامنا ہے ، جس کے باعث آئندہ سینیٹ الیکشن میں ان کے ووٹ خطرے میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close