وزیراعظم عمران خان اور نواز شریف کے درمیان پیغامات کا تبادلہ، وزیراعظم نے سابق وزیراعظم کو بڑی یقین دہانی کر ادی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان پیغامات کے تبادلے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قائد ن لیگ نواز شریف کو

خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ عمران خان نے نواز شریف کو پیغام بھیجا کہ ہم آپ کو گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی، آپ واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، سیاست کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔تاہم نواز شریف نے وزیراعظم کی پیش کش قبول نہیں کی، قائد ن لیگ نے کہ ان کی صحت انہیں پاکستان واپسی کی اجازت نہیں دیتی۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خود پاکستان واپس آنے کی بجائے اپنی صاحبزادی مریم نواز کیساتھ نرمی برتنے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔مریم نواز کو پاکستان سے نکلوانے کیلئے نواز شریف نے بڑوں سے بھی رابطہ کیا ہے، اس حوالے سے کچھ معاملات بھی طے ہوئے، تاہم وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹھیک ہے مریم نواز اپنے کیس فائنل کروائیں اور پھر بیرون ملک جا سکتی ہیں۔یہاں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی ایک چھوٹی سے سرجری ہونی ہے، جو پاکستان میں ممکن نہیں، اس کیلئے انہیں بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے تاہم وہ پاکستان سے نہیں جائیں گی۔ جبکہ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ مریم نواز کافی عرصے سے بیرون ملک جانے کیلئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے بیک ڈور رابطے قائم کر رکھے ہیں، تاہم پھر بھی وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close