جہانگیر ترین جہاز لے کر فیصل آباد پہنچ گئے، کتنے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

فیصل آباد(پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناہے کہ جہانگیر ترین آج جہاز لے کر فیصل آباد پہنچے ہوئے ہیں ، انہوں نے چار ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےانہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پیسے والے لوگوں کو پسند کرتےہیں ۔ کچھ لوگ پرویز

رشید کو پارلیمان میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آبادمیں جیت جائیں گے تو عمران خان کا وزارت عظمی کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ طلال چوہدری کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل نہیں ہو گا کیونکہ لانگ مارچ کے بغیر عدم اعتماد بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ ہم نظام میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ ہم نےجب حکومت چھوڑی تھی تو جی ڈی پی 5.8 تھی لیکن آج منفی میں ہے۔ عالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ آئندہ ڈھائی سال کے دوران ڈھائی فیصد پر بھی نہیں لے جاسکتے۔ بڑا دھماکہ، جہانگیر ترین میدان میں آ گئے، حفیظ شیخ کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا، حفیظ میری پارٹی کے ہیں رہنما تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو سپورٹ کریں گے، حفیظ میرے پارٹی کے ہیں اور ان سے دیرینہ دوستی ہے۔جمعرات کو رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے میرا دیرینہ تعلق اور خاصی پرانی دوستی ہے اور ان سے مسلسل رابطہ ہوتا رہتا ہے جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا تعلق میری پارٹی سے ہے، سینیٹ انتخابات میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بھرپور حمایت کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close