لاہور (پی این آئی) ن لیگ کے پرویز رشید کے بعد تحریک انصاف کی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے بعد حکمراں جماعت تحریک انصاف کو بھی سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پنجاب سے حکمران جماعت کی
نیلم ارشاد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے 11 نشستوں کیلئے 20 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے ہیں جبکہ 2 امیدواروں پرویز رشید اور نیلم ارشاد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ اس کے علاوہ 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ان میں (ق) لیگ کے کامل علی آغا، یپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس، پی ٹی آئی کے جمشیداقبال چیمہ، ڈاکٹرز رقا سہروری، محمدمدنی، عمرسرفراز چیمہ، بیرسٹر علی ظفر، سیف اللہ نیازی، اعجازچوہدری، ظہیر عباس کھوکھر، اعجاز منہاس اور عون عباس، (ن) لیگ کے زاہدحامد، اعظم نذیر تارڑ، سیف الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمان، سائرہ افضل تارڑ، ساجد میر، افنان اللہ خان اورسعدیہ عباسی شامل ہیں۔ان امیدواروں میں 2 امیدوار تحریک اںصاف کے بیرسٹر علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ بلا مقابلہ ہی منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی سمیت ملک کی تمام صوبائی اسمبلیوں میں 3 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات کے بعد سینیٹ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو 28 سے 30، پیپلز پارٹی کو 19 جبکہ مسلم لیگ ن کو کل 17 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ 2 صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں