انا للہ وانا الیہ راجعون، علی سد پارہ الوداع، ساجد سد پارہ نے والد کی موت کی تصدیق کر دی

سکردو (آئی این پی) کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کر دی، علی سدپارہ دو غیر مکی ساتھیوں کے ہمراہ 5فروری کو کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر لاپتہ ہوئے تھے، پاک فوج کی جانب سے بھی تاریخ کا طویل ترین 13روزہ فضائی آپریشن کیا گیا۔ جمعرات کو کوہ پیما علی سدپارہ

کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی سدپارہ دو غیر ملکی ساتھیوں کے ہمراہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے، علی سدپارہ سے 5فروری کو رابطہ منقطع ہوا تھا اور اس کے بعد سے پاک فوج اور دیگر اداروں کے ہمراہ ان کی تلاش کیلئے آپریشن جاری تھے لیکن آپریشن میں کوئی کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔ ساجد سدپارہ نے اپنے والد علی سدپارہ کے غیر ملکی ساتھیوں کے ہمراہ موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اپنے مرحوم والد کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کا خواب پورا کریں گے۔۔۔۔۔ پاکستان کے بڑے سیف سٹی اتھارٹی کے آٹھ ہزار میں سے اڑھائی ہزار کیمرے خراب ہو گئے لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے آٹھ ہزار میں سے اڑھائی ہزار کیمرے خراب نکلے، حکومت سے مزید کیمرے نصب کرنے کی سفارش تیار کر لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق 2015 میں سابق حکومت نے ترکی کی طرز پر لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی قائم کی، ابتدائی طور لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے آٹھ ہزار میں سے اڑھائی ہزار کیمرے خراب نکلے، حکومت سے مزید کیمرے نصب کرنے کی سفارش تیار کر لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق 2015 میں سابق حکومت نے ترکی کی طرز پر لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی قائم کی، ابتدائی طور پرشہر کی نگرانی

کے لیے 8 ہزار کیمرے نصب کیے گئے ، 8ہزار میں سے ساڑھے 5 ہزار کیمرے فعال جبکہ اڑھائی ہزار کیمرے خراب ہیں۔ 6 برس بعد بھی 30 فیصد سے زائد کیمرے فعال نہ ہوسکے ۔سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کے بعد پہلی بار76 ہاٹ سپاٹ ایریاز میں کیمرے لگانے کی سفارش کی جا رہی ہے، کیمروں کی تنصیب سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منظوری سے مشروط ہو گی۔چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹیز محمد کامران خان کا کہنا ہے کہ کیمرے ٹھیک کرانے کیلئے متعلقہ کمپنی سے رابطے میں ہیں 35 سے 40 تفتیشی روزانہ کیسز کے حوالے سے رجوع کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں