منی لانڈرنگ کیس، نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی

لاہور (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے منی لانڈرنگ کیس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی اور کہا حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب )نے منی لانڈرنگ کیس میں

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست پرجواب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا، جس میں نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر دی۔ نیب نے استدعا کی ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ، حمزہ شہبازکی ہائیکورٹ سے پہلے ہی درخواست خارج ہو چکی، گزشتہ درخواست میں گرانڈز پر دوبارہ درخواست دائرکی گئی۔ نیب نے جواب میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز نیمنی لانڈرنگ کی ،ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں، حمزہ شہباز نے نیب کی بدنیتی سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کئے، ان کی درخواست میں نیب پر الزامات مفروضوں پرمبنی ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون پریقین رکھنے والا ادارہ ہے ، نیب آئین کے تحت ہرشخص کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتا ہے ، حمزہ شہباز ودیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت تیزی سے جاری ہے، ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔۔۔۔ بطور انسان غلطی ہوسکتی ہے لیکن جان بوجھ کر غلط فیصلہ نہیں کروں گا، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو کیا یقین دہانی کرا دی؟ اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یقین رکھیں! ملک وقوم کے مفاد میں بہترفیصلے کروں گا، بطور انسان غلطی ہوسکتی ہے لیکن جان بوجھ کر غلط فیصلہ نہیں کروں گا، آئندہ الیکشن کیلئے امیدواروں کا چناؤ شروع کردیا، انتخابی مہم کی نگرانی

بھی خود کروں گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کے ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک پراجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں میں شعور بڑھ رہا ہے،آئندہ الیکشن میں انتخابی مہم کی خود نگرانی کروں گا، اگلے الیکشن کیلئے ابھی سے اچھے امیدواروں پر کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یقین رکھو!ملک وقوم کے مفاد میں بہتر فیصلے کروں گا، بطور انسان غلطی ہوسکتی ہے لیکن جان بوجھ کر غلط فیصلہ نہیں کروں گا۔اجلاس میں پی ٹی آئی ایم پی ایز نے سینیٹ امیدواروں پر تحفظات کابھی اظہار کیا۔کچھ ارکان نے کہا کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کیا جائے، ہم سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جو کہ خطرناک ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینٹ انتخابات سے متعلق بھی طویل بحث کی گئی۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی سے متعلق وزراء نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سزایافتہ ہیں اور پہلے بھی نااہل ہو چکے۔جبکہ حفیظ شیخ درست چوائس ہیں، ان پر کوئی کیس نہیں ہے۔ وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کے لیے وزرا کو ٹاسک سونپ دے دیا ہے۔ وزراء حکومتی امیدواروں کیلئے سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں۔ ہر وزیر نے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ جبکہ حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان

نے کہا کہ بدقسمی سے ایک نااہل شخص سینیٹ الیکشن لڑ رہا ہے۔ تمام پارٹی رہنماء سینیٹ الیکشن پر توجہ دیں۔ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close