یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار، کاغذات پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو سینیٹ انتخاب کیلئے اہل قرار دے دیا۔ ریٹرنگ آفیسر نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یوسف

رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کیاعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5 سالہ نااہلی ختم ہوچکی جب کہ ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں، زیرالتوا مقدمات پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔پی ٹی آئی کے فرید رحمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، وزیر اعظم کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر نااہلی تاحیات ہے، ان کے خلاف نیب میں ریفرنس زیر التوا ہیں ، اس لئے انہیں سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں سینیٹ انتخابات کے لئے مقرر ریٹرننگ آفیسر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پرتحریک انصاف کے اعتراضات پر گزشتہ روز سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی (جنرل)نسشت کے لیے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں۔۔۔۔ وزیراعظم کے آنے کی شرط رکھ دی گئی، لاپتہ افراد کے ورثاء نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر لاپتہ افراد کے دھرنے میں پہنچ گئے اور ان سے کہاکہ وزیراعظم نے آج کابینہ میں لاپتہ افراد کی جبری

گمشدگی کے خلاف قانون لانے کی ہدایت کردی ہے،لاپتہ افراد جلد اپنے گھروں کو پہنچیں گے، آپ لوگ دھرنا ختم کردیں،ڈاکٹر فروغ نسیم سے گفتگو میں ورثاء نے کہاکہ ہم بلوچستان سے اپنے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے آئے ہیں،واپس جانے کے لئے نہیں ۔لاپتہ افراد کے ورثانے دھرنا ختم کرنے سے انکارکردیا اور ڈاکٹر فروغ نسیم سے سوال کیاکہ آپ آئے ہیں وزیراعظم یہاں کیوں نہیں آتے جس پر ڈاکٹر فروغ نسیم آپ لوگوں سے جو مذاکرات ہوئے اس میں مجھے آنے کا کہا گیا۔وزیر اعظم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے فکر مند ہیں،ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہاکہ کاش میں آپ لوگوں کو آج لاپتہ افراد کے مسئلے پر کابینہ میں ہونے والی بحث سنا سکتا،ہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہاکہ کاش جو مطالبہ کیا جارہا ہے میرے بس میں ہوتا تو فوری پورا کردیتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close