سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان کے ردِ عمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس سے وزیر

اعظم عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی وزیر اعظم کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود تھے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کی اور اس پر ناراضی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے دوران مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حلیم عادل شیخ کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے فیصل واوڈا کو سینیٹ میں ٹکٹ دینے کے بارے میں وزیر اعظم سے سوال پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ہمارے بہترین امیدوار اور پارٹی کے سینئر ساتھی ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماضی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، اس بار مکمل طور پر تیار ہیں، سینیٹ الیکشن کسی کو چرانے نہیں دیں گے، ہمیں متحد رہنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں