نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خود بھی رابطے میں تھے، جيل اور ہسپتال کے اندر انہیں پيغامات آتے جاتے رہے، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) سینئر سیاستدان کے مطابق نواز شریف کی پليٹ ليٹس ميں تبديلی ہی اين آر او تھا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سابقہ حکومت کا حصہ رہنے والے سینئر سیاستدان اعجاز الحق کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سابق آرمی چیف و صدر مملکت مرحوم

ضیاء الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خود بھی رابطے میں تھے۔جيل اور ہسپتال کے اندر انہیں پيغامات آتے جاتے رہے۔مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی تبدیلی ہی انہیں دیا جانے والا این آر او تھا۔ سابق وزیراعظم کو این آر او دینے میں لازمی طور پر اسٹیبلیشمنٹ ملوث تھی، تاہم بعد میں وزیراعظم عمران خان بھی اس پلان میں شامل ہوگئے ہوں گے۔ اعجاز الحق نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اب حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں بھی این آر او کر چکی ہیں، لانگ مارچ سے قبل ہی پی ڈی ایم کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close