اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری منظور کرلی، تنخواہوں میں اضافہ مارچ سے نافذالعمل ہوگا، گریڈ 21 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں بجٹ میں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاق کے
ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی ہے۔اس موقع پر بعض وزراء نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافے سے خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔ تنخواہوں میں اضافے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے 21 ارب روپے سالانہ خرچ آئےگا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پےاینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں فرق کم کیا جا رہا ہے۔گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہ جبکہ گریڈ 21 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں بجٹ میں بڑھائی جائیں گی۔ سمری میں بتایا گیا کہ 17 وفاقی اداروں پی ایم سیکرٹریٹ، نیب، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ و دیگر کے ملازمین اضافے سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ مزید برآں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینٹ انتخابات سے متعلق بھی طویل بحث کی گئی۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی سے متعلق وزراء نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سزایافتہ ہیں اور پہلے بھی نااہل ہو چکے۔جبکہ حفیظ شیخ درست چوائس ہیں، ان پر کوئی کیس نہیں ہے۔ وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کے لیے وزرا کو ٹاسک سونپ دے دیا ہے۔ وزراء حکومتی امیدواروں کیلئے سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں۔ ہر وزیر نے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ جبکہ حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمی سے ایک نااہل شخص سینیٹ الیکشن لڑ رہا ہے۔ تمام پارٹی رہنماء سینیٹ الیکشن پر توجہ دیں۔ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں