لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ بیلٹنگ ہوئی اور خفیہ ہاتھ نہ ہوا تو یوسف رضا گیلانی صاحب کی جیت پکی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ انتخابات میں صرف سیاسی طاقتوں کا مقابلہ ہوا اور اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی
تو، گیلانی صاحب کو فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایک معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، جبکہ اگر خفیہ بیلٹ سے ووٹنگ ہوئی تو گیلانی صاحب کی جیت یقینی ہوگی ۔ اگر ماضی میں جس طرح انتخابات ہوتے رہے، اس روایت کو دوہرایا گیا تو ایک کے بجائے دس یوسف رضا گیلانی بھی آ جائیں تو انتخابات نہیں جیت سکتے ۔ اس کے علاوہ اگر اوپن بیلٹنگ ہوئی تو ان کی جیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوگا ۔اس کے باوجود اگر یوسف رضا گیلانی جیت گئے تو پھر یہ وزیراعظم عمران خان کیلئے واضح پیغام ہوگا کہ اب ان سے ہاتھ اٹھالیا گیا ۔اور پھر شاید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بھی بن سکیں اور تحریک عدم اعتماد کی راہ بھی ہموار ہو سکے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سب اوپن بیلٹنگ کے حامی ہیں، لیکن چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹنگ نہ ہونے کا فیصلہ جواب طلب ہے ۔ اس لیے اوپن بیلٹ ہوا تو حکومت کے فائدے کی بات ہوگی ۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سے یوسف رضا گیلانی سے قریبی خاندانی تعلقات بھی ہیں اور اس بارے میں تمام لوگ جانتے ہیں ۔ جی ڈی اے کے رہنما پیرپگاڑا کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے دور میں وفاقی وزیر رہنے والے کئی ایم این اے اور ایم پی ایز سے بھی دوسری جماعتوں میں ہونے کے باوجود اچھے تعلقات ہیں، اس لیے ان کو ووٹ ملنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں