مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ جبکہ عمران خان سےعوام منحرف کیوں ہورہے ہیں؟ سینئر کالم تجزیہ نگار نے وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) سینئر کالم نگار اظہار الحق کا کہنا ہے کہ مریم نواز جو کرپشن کے الزامات ہونے کے باجود عوام میں اس قدر مقبول ہورہی ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ عمران خان سے ناامید ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اظہار الحق کا کہنا تھا کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں جنہوں

نے پی ٹی آئی کی سپورٹ کی، میں نے اپوزیشن کے خلاف اور پی ٹی آئی کی حمایت میں کئی کالم لکھے تھے لیکن اب تو میں بھی ذاتی طور پر اس پارٹی سے منحرف ہو چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کیے گئے تمام وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، آج ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے میرےمطابق منحرف ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے جو بڑے چھ وعدے کیے تھے ان پر یوٹرن لیے جس کی آج تک انہوں نے کوئی وضاحت نہیں دی۔ پہلا یہ کہ عمران خان نے اقتدارملنے سے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی وی کی جو 35 روپے فیس ہے وہ میں ختم کر دوں گا لیکن ڈھائی سال میں ختم نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میری کابینہ 17 افراد پر مشتمل ہو گی لیکن آج دیکھیں ان کے پاس وزیروں مشیروں کی ایک بری فوج ہے۔ جن کو ڈاکو چور ، چپڑاسی کہا تھا ان کو ہی لا کر ہمارے سروں پر بٹھا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close