رات گئے زمین لرز اٹھی، پھر شدید زلزلے کے جھٹکے، عوام گھروں سے باہر نکل آئی

سوات (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے بونیر، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر

سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی گہرائی 217 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔خیال رہے کہ 12 فروری کو بھی ملک بھر میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں