کوروناوائرس کی دوسری لہر کو شکست دیدی گئی، حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کی دم توڑتی دوسری لہر، تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ، مہلک وبا کے کیسز میں کمی آنے کے بعد حکومت کا یکم مارچ سے معاشی سرگرمیوں پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی ماہ تک عروج پر رہنے والی کورونا وائرس کی دوسری

لہر اب تیزی سے کمزور پڑ رہی ہے۔گزشتہ 2 دنوں کے دوران کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ 1 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعظم کو ملک میں کورونا کی کمزور ہوتی دوسری لہر کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یومیہ بنیاد پر تسلسل کیساتھ کم ہوتے کورونا کیسز کو دیکھ پر حکومت نے دوبارہ سے ملک میں بنا کسی روک ٹوک کے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر حکومت یکم مارچ سے تمام کورونا پابندیاں ختم کر دے گی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 165 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 56 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562, بلوچستان میں 18 ہزار 954, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943، اسلام آباد میں 42 ہزار 921, خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، پنجاب میں 1 لاکھ 65 ہزار 200 اور سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 436 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 244 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 114 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر

پختونخوا میں 2 ہزار 7 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 486 اموات،بلوچستان میں 199 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 284 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 545 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر اب صرف 247 مریض زیر علاج ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 8 ہے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 85 لاکھ 31 ہزار 218 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close