عمران خان کی حکومت کو ایک فیصد بھی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی نے بھی حکومت سے ڈیل کر لی

لاہور(پی این آئی) سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کوایک فیصدبھی خطرہ نہیں، اگر اپوزیشن اتنی مضبوط ہوتی تو تحریک عدم اعتماد لے آتی،پیپلزپارٹی حکومت سے ڈیل کرچکی، مریم نوازبیماری کے علاج کی غرض سے باہر جانا چاہتی ہے،پھر اس حکومت کو کیا خطرہ

ہوسکتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کوایک فیصدبھی خطرہ نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر پیالی میں طوفان برپا ہوا ہے، اگر اپوزیشن اتنی پاور فل ہوتی تو تحریک عدم اعتماد لے آتی، اس حکومت کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی حکومت سے ڈیل کرچکی ہے، مریم نواز کہتی ہو میں نے بیماری کے علاج کی غرض سے باہر جانا ہے، پھر جنہوں نے رابطے کیے تھے وہ بھی سامنے آجائیں۔اس حکومت کو مہنگائی، بے روزگاری ، کرپشن اور لاقانونیت سے خطرہ ہوسکتا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق بتایا کہ پشاور والے ویڈیو اسکینڈل کی پوری طرح تحقیقات کی گئیں تو ایک وفاقی وزیر بھی گھر چلا جائے گا، شیریں مزاری، فواد چودھری اور شہزاد اکبر پر مبنی کمیٹی نے پوری چھان بین کی تو ایک اہم وفاقی وزیر فارغ ہوجائے گا۔مجھے اندازہ ہے ایک کام اسلام آباد ، ایک پشاور میں ہوا، اُس سخی نے اربوں روپے لٹایا لیکن پھر الیکشن بھی ہار گیا، اسلام آباد میں پیسے بانٹے گئے۔ارشد شریف کو بلا یا گیاتھا،ارشد شریف آج بیان دے کر آیا ہے، کمیٹی نے میرٹ پر فیصلے کیے تو گارنٹی دیتا ہوں کہ ان سینیٹرز کا پتا چل گیا ہے جو پیسے دے کر سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اسلام آباد جس گھر میں گئے میں نے تو اس گھر کے صوفے بھی دیکھے ہوئے ہیں، آج بھی ایسے ہی لوکیشن ہے، ارشد شریف نے گھروں کی نشاندہی نہیں کی لیکن میں گھر دیکھ آیا ہوں۔

جہاں ضمیر فروشوں نے ضمیر فروشی کی، میں تو خبر دے رہا ہوں، اسلام آباد ایف میں پیسے بانٹے گئے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو کنفرم ہوگیا ہے کس نے پیسے لیے اور کس نے پیسے دیے دونوں مان گئے ہیں، کہا گیا اب فرانزک لیب کروانے کی بھی ضرورت نہیں ہے، اصل بات ہے کچھ بندوں کو کروڑ روپے ملا، آگے سے چار کروڑ لیا گیا، ایک اہم شخصیت ساڑھے تین کروڑ روپے کھا گئی، وہاں سے پھڈا شروع ہوگیا اور ویڈیو سامنے آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close