36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس کم کردی گئی ، نئی فیس کتنی ہو گی؟

اسلام آباد( آئی این پی) پاسپور ٹ فیس میں کمی کردی گئی ،پانچ سال کیلئے 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے اور ارجنٹ کی پانچ ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، نئی فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہوگا۔ بدھ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ سال کیلئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ

کی فیس 55 سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار، پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار ہوگی۔دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 45 سو اور ارجنٹ کی 75 سو مقرر کی گئی ہے،دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔اس کے علاوہ دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔مقرر کردہ فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔۔۔دبئی میں ادائیگیاں کیسے ہو رہی ہیں؟ سینیٹ الیکشن،اسلام آبادمیں کچھ لوگ نوٹوں سے بھرے بیگ لے کر بیٹھے ہیں، اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ میں انکشاف

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close