سینیٹ الیکشن، دوہری شہریت پرحکومتی پارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

کوئٹہ(آئی این پی)سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان میں جانچ پڑتال کے پہلے دن 13امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے جب کہ ایک امیدوار کے کاغذات کو مسترد کر دیا گیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سرفراز بگٹی کے کاغذات عمومی نشست پردرست قرار دیے گئے، اقلیتی نشست پر جمعیت علماے

اسلام کے رہنما ہیمن داس اور اقلیتی نشست پر بی اے پی کے دنیش کمار کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔خواتین کی مخصوص نشست پر بی اے پی کے شانیہ خان کے کاغذات منظور ہوئے جب کہ دہری شہریت پربی اے پی کے ڈاکٹر نواز ناصر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔جے یوآئی کے عبدالغفور حیدری کے عمومی نشست پر اور بی اے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد عبدالقادر کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔جے یوآئی کے کامران مرتضی کے کاغذات ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اور جمعیت علمائے اسلام کی اقلیتی امیدوار آسیہ ناصر کے کاغذات منظور ہوئے۔۔۔۔آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اوور سیز پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گےاسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن کو شفاف طریقے سے ہونا چاہیے، وزیر اعظم ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی اعتراض نہ کرے ، قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کر نے والے کون ہیں ،چاہتے ہیں آنے والے جنرل الیکشنزالیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی حصہ لے سکیں گے،کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، ملک مشکل حالات میں ہے، ہر شہری کو اس کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے،18 ویں ترمیم کی کچھ شقوں کوٹھیک کرنا ہوگا۔ بدھ کو یہاں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو ملکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا بھی حق ہے جس کے لیے ایک کمیٹی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ملک کے انتخابی عمل کا حصہ بننا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے رائے دہی دینے کا استحقاق استعمال کریں۔ہماری جدوجہد ہے کہ جنرل الیکشن، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنایا جائے۔شبلی فراز نے کہا کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے جنسی جرائم کی شرح میں کمی نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ وہ جنسی جرائم کے تدارک کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ اگرچہ زینب الرٹ بل منظور ہوچکا ہے لیکن اس کے ثمرات مایوس حد تک کم ہیں اور اس کی عملی سطح پر کوئی شکل نظر نہیں آرہی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close