سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کے مخالفین الیکشن کے بعد روئیں گے، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے ہیں، کارکن میرے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔بدھ کو یہاں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات

میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے رابطوں میں رہیں، چاہتے ہیں کہ اس انتخاب میں پیسہ نہ چلے۔عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیے ہیں، کارکنان کا احترام کرتے ہیں، اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والے الیکشن کے بعد روئیں گے۔انہوںنے کہاکہ اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں، سپریم کورٹ جو حکم دے گی احترام کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close