مریم نوازشریف کو کیا بیماری ہے؟ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی تشخیص

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر عاشق فردوس اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بیماری کا نام ہی اقتدار ہے اور وہ اقتدار پانے کیلئے وہ کسی بھی حد سے گزرنے کیلئے تیار ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ہونے کے ناطے میں میں سمجھتی ہوں کہ وہ عصابی دبائو میں ہیں،اس وقت وہ ڈپریشن اور نفسیات کی مریضہ بن گئی ہیں ،ان کود ماغ کی سرجری کرنی ہے ، آنکھوں کی سرجری کرانا چاہتی ہیں یا س وقت ان کے دل میں وزیراعظم عمران خان کیلئے نفرت ہے ،اس کیلئے کوئی ہارٹ کی تبدیلی کی طرف جانا چاہتی ہیں ، اس کیلئے انہیں خود دیکھنا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہیں ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ چہرے کی سرجری کراتی رہیں اس لیے ہو سکتا ہے کہ اس کی تاریخ بھی ڈیو ہو گئی ہو اور ڈینٹنگ پنٹنگ کی ضرورت پڑ گئی ۔ اس وقت ان کا نام ای سی ایل میں ہے اور اگر کسی نے ہٹانا ہو تو اس کا ایک طریقہ کار ہے ،اور وہ طریقہ اختیار کیے بغیر ای سی ایل سے نہیں نکل سکتیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close