بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، ٹرینیں روک کر پورا ہندوستان بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، آج (جمعرات کو)پھر پورا بھارت بند ہو گا، کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آج(جمعرات کو) پھر پورا بھارت

بندہوگا، کسانوں نے بڑا اعلان کر دیا، ملک بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، کارکن کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی اور طلبہ سڑکوں پر آ گئے۔ دلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔طلبہ لیڈر نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے۔ بنگلور میں بھی طلبہ اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا، دلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی۔ کسان رہنما کہتے ہیں زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔26 نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔ پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود نواز شریف کتنا عرصہ برطانیہ میں رہ سکتے ہیں؟ قانونی ماہر نے خوشخبری سنا دی لندن (پی این آئی) ماہر قانون بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود مخصوص حالات میں وہ پانچ سال تک برطانیہ میں ہی قیام کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر راشد اسلم نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود نواز شریف کے پاس برطانیہ میں

قیام کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں۔ اگر وہ برطانیہ میں علاج کی غرض سے رہ رہے ہیں تو ان کے ویزا کی مدت چھ ماہ کے لیے بڑھائی جاسکتی ہے۔ دوسری صورت میں اگر ان کی پاکستان سے لائی گئی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق برطانوی ڈاکٹرز کردیں تو وہ ڈھائی سال کے لیے ہیومن رائٹس ویزا پر قیام کر سکتے ہیں۔ بیرسٹر راشد اسلم نے بتایا کہ اگر حکومت پاکستان نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کرتی تو ان کے پاس تیسرا آپشن یہ ہے کہ وہ برطانیہ میں ’سٹیٹ لیس مین ویزا‘ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں جس کے تحت وہ پانچ سال تک برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج (16 فروری 2021) کو ختم ہوگئی ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انہیں نیا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں