اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے لیے پانچ سال کافی نہیں ہیں۔ ملکی اقتدار کے لیے 5 سال کم ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عمران خان تو اقتدار میں آنے کے بعد نوے دن کی بات
کیا کرتے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد انہیں پانچ سال بھی کم لگنا شروع ہو گئے ہیں۔جبکہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کی اس انوکھی خواہش پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ عام عوام کا کہنا تھا کہ بجلی نہیں ہے ، گیس نہیں ہے ، پانی نہیں ہے لیکن آئے دن بلوں کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، سونا ، چینی اور گھی تک تو مہنگا کر دیا گیا ہے ، بتائیں کہ ہم کہاں جائیں، ہم کس طرح چولہے جلائیں۔ایک اور شہری نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جو حال کر دیا ہے سب کے دلوں سے ان کے لیے بد دعائیں نکل رہی ہیں، انہوں نے کل کیا جانا ہے یہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی چلے جائیں۔جب تک عمران خان رہے گا تب تک یہ ملک نہیں چلے گا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک میں بربادی پھیلائی ہوئی ہے اسی لیے ہم ایک منٹ بھی مزید نہیں دینا چاہتے۔ ان کو مزید وقت دیا تو یہ تو غریبوں کے جنازے نکال لیں گے۔ایک بزرگ شہری نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ اب عمران خان کو چایئیے کہ وہ وزیراعظم کی کُرسی سے اُتر جائے۔ حکومت ان کے بس کا روگ نہیں ہے ، اگر یہ چلے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔تبدیلی یہ آئی ہے کہ عوام بھوکی مر رہی ہے ۔ عوام کی رائے کے لیے یہ سروے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروایا گیا تھا جس میں عوام نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں