پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود نواز شریف کتنا عرصہ برطانیہ میں رہ سکتے ہیں؟ قانونی ماہر نے خوشخبری سنا دی

لندن (پی این آئی) ماہر قانون بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود مخصوص حالات میں وہ پانچ سال تک برطانیہ میں ہی قیام کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر راشد اسلم نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود نواز شریف کے پاس برطانیہ میں قیام کیلئے مختلف

آپشنز موجود ہیں۔ اگر وہ برطانیہ میں علاج کی غرض سے رہ رہے ہیں تو ان کے ویزا کی مدت چھ ماہ کے لیے بڑھائی جاسکتی ہے۔ دوسری صورت میں اگر ان کی پاکستان سے لائی گئی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق برطانوی ڈاکٹرز کردیں تو وہ ڈھائی سال کے لیے ہیومن رائٹس ویزا پر قیام کر سکتے ہیں۔ بیرسٹر راشد اسلم نے بتایا کہ اگر حکومت پاکستان نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کرتی تو ان کے پاس تیسرا آپشن یہ ہے کہ وہ برطانیہ میں ’سٹیٹ لیس مین ویزا‘ کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں جس کے تحت وہ پانچ سال تک برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج (16 فروری 2021) کو ختم ہوگئی ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انہیں نیا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں