4 مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستارے عروج پر ہوں گے، حفیظ شیخ جیتیں گے یا نہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4 مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستارے عروج پر ہوں گے، حفیظ شیخ جیتےگا، یوسف رضا گیلانی کے سرپرائز کی باتیں افواہیں ہیں، سینیٹ میں عمران خان جیتنے جا رہا ہے، کسی کو غلط فہمی ہے تو دور کرلے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ہم فیٹف میں اس لیے پھنسے ہوئے ہیں، 27 نکات تھے جس میں 20 کلیئر ہیں، 7 باقی رہ گئے ہیں، کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی حکومت لبرل حکومت ہےجو انتہاء پسندی کیخلاف ہے۔ حکومت کی سوچ ہے ہرشخص کو پاکستان میں دینی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں عمران خان جیتنے جا رہا ہے،کسی کو غلط فہمی ہے تودور کرلے۔3 مارچ سے ملک میں سیاست شروع ہوگی۔ 4 مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستارے عروج پر ہوں گے۔ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے سرپرائز ہوگا لیکن حفیظ شیخ جیتے گا۔مریم نوازنے کہا ہے کہ میں درخواست نہیں دوں گی۔ مریم نواز2018ء سے ای سی ایل میں ہیں۔ اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کا بڑا شور ہے، ان کے پاسپورٹ کی معیاد منگل کی رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز ای سی ایل پر ہیں، نیب کی ہدایت پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، کابینہ نے بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی جس شخص کا نام ای سی ایل پر ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف اگر وطن واپس آنا چاہیں تو 72 گھنٹوں میں ان کو ان کی درخواست پر پاکستان آنے کے لئے ای ٹی ڈی جاری کیا جا سکتا ہے لیکن وہ پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ان کے اعلانات محض سیاسی ہیں، انہیں باہر جانے کی جو اجازت ملی تھی اس کا انہوں نے غلط استعمال کیا، اب عدالت نے بھی ان کو وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنے سے نہیں روکا جا رہا، وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو ابھی درخواست دیں، انہیں سفری دستاویز جاری کر دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مولانا فضل الرحمن سمیت جو اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے۔ آج انہی اسمبلیوں سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں، نظام کو تہہ و بالا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

close