مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دلوانے کیلئے کونسا ملک میدان میں آگیا؟ بڑا انکشاف

لاہور (پی این آئی) ایک برادر اسلامی ملک کی جانب سے مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے کی سفارش کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے مریم نواز سے متعلق بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ایک اہم

شخصیت اور برادر اسلامی ملک مریم نواز کو پاکستان سے نکالنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔ایک برادر اسلامی ملک نے مریم نواز کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کی سفارش کی تھی، جبکہ ایک اہم شخصیت بھی اس حوالے سے متحرک تھیں، لیکن وزیراعظم نے سفارش قبول نہیں کی۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان مریم نواز کو پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دے دیتے تو آج پی ڈی ایم کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ ملک سے باہر جانے کے حوالے سے مریم نواز کے منہ سے اچانک چند الفاظ نکل گئے ، تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی درخواست کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ این آر او نہیں دیں گے۔سرجری تو محض ایک بہانہ ہے اصل بات یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی بھی اپنے والد کی طرح ملک سے جانا چاہتی ہیں ورنہ کون سی بیماری ہے جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوتا۔ یہ کوشش تقریباً ڈیڑھ دو سال سے کی جارہی ہے بیک ڈور رابطے رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کی لندن جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close