وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کا زبردست نتیجہ،غیر ملکی دوروں اور وزیر اعظم ہائوس کے اخراجات کی تفصیل سامنے آ گئی

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم ہائوس کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے کفایت شعا ری مہم کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں مختلف اداروں اور گورنمنٹ

ہاسز میں بڑے پیمانے پر بچت ہو رہی ہے۔ترجمانوں کے اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم آفس اور وزیر اعظم ہاس میں اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں، وزیر اعظم مشکل معاشی حالات میں اخراجات 49 فی صد تک کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات کے تحت نہ کوئی تحائف دیے نہ کیش ایوارڈز، اس وقت وزیر اعظم ہاس کے اخراجات 180 ملین روپے تک کم ہو چکے ہیں۔2018 میں وزیر اعظم ہائوس کے اخراجات 509 ملین، اور وزیر اعظم آفس کے 514 ملین روپے تھے، 2019 میں وزیر اعظم ہاس کے اخراجات میں 39 فی صد کمی سے اخرا جات 339 ملین روپے رہے، جب کہ وزیر اعظم آفس کا خرچ 40 فی صد کمی سے 305 ملین روپے ر ہا۔وزیر اعظم کو سابق سربراہان کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، بتایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے 48 دورے کیے، جن پر قومی خزانے سے 572 ملین روپے خرچ کیے گئے۔پرویز اشرف نے 9 دو روں میں107 ملین اڑائے، نواز شریف نے 92 غیر ملکی دورے کیے اور 1 اعشاریہ 8 ارب روپے خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی کے 19 دوروں پر 260 ملین روپے خرچ ہوئے۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے 2 کے غیر ملکی دوروں میں 176 ملین روپے خرچ ہوئے، جب کہ وزیر اعظم نے کوئی کیمپ آفس نہ رکھ کر بھی کروڑوں

روپے کی بچت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں