دادو(آئی این پی)تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی کی خبروں کو افواہ اور من گھڑت قرار دیدیا ہے، منگل کو دادو میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر سندھ کی قیادت کو تحفظات ہیں،انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ پی ٹی آئی میں اجارہ داری والی روایت کو بڑھنے نہ دیا
جائے،لیاقت جتوئی نے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی میں اجارہ داری قائم کرکے بلیک میلنگ کر رہے ہیں،انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ خان صاحب ان لوگوں کا ماضی تو چیک کرائیں کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں،انہوں نے کہا کہ تحفظات پر مبنی گورنر سندھ کو لکھے گئے خط پرتوجہ دی جائے۔۔۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی تفصیلات جاری، خرچہ کتنے فیصد کم ہو گیا؟اختیارات کے باوجود ایک روپیہ بھی صوابدیدی فنڈ سے خرچ نہیں کیا گیا لاہور (پی این آئی)وزیراعظم ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، گزشتہ دو برسوں میں وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49 فیصد کم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 509 ملین سے کم کر کے 280 ملین تک لے آئے ہیں۔ دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ اختیارات کے باوجود گفٹس، ٹپس اور کیش ایوارڈ سمیت گرانٹ کی مد میں ایک روپیہ بھی صوابدیدی فنڈ سے خرچ نہیں کیا۔وزیراعظم نے سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کی تمام تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 2018 میں وزیراعظم ہاؤس کا قرضہ 509 ملین تھا جبکہ وزیراعظم آفس کا خرچہ 514 ملین روپے تک تھا ۔ جبکہ 2019 میں وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 339 ملین رہا، جبکہ آفس کا خرچہ 305 ملین روپے رہا۔دستاویز کے مطابق 2020 میں وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ
280 ملین روپے رہا، جبکہ آفس کا خرچہ 334 ملین روپے رہا۔2018 کی نسبت 2020 میں 49 فیصد کمی آ ئی ہے ۔ سرکاری دستاویز میں وزیراعظم کے سرکاری دوروں کی بھی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں 48 غیرملکی دورے کیے جن میں 572 ملین روپے خرچہ آیا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 9 غیرملکی دوروں میں 107 ملین روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 92 دورے کیے جن پر 1.8 ارب روپے کا خرچہ آیا ۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور میں 19 دورے کیے جس پر 260 ملین روپے خرچ ہوئے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 26 دوروں پر سرکاری خزانے کے 176 ملین روپے خرچ کیے ۔ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ کم کرنے پر عوام کی جانب سے عمران خان کو خاصا سراہا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں