پی ایس 43ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دیدی

سانگھڑ (پی این آئی) پی ایس 43 سانگھڑ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی 45 ہزار 240 ووٹ لے کر

کامیاب قرار پائے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو نے صرف 5 ہزار 230 ووٹ حاصل کیے ہیں ، پی ٹی آئی کو اس حلقے میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 88 کراچی، پی ایس 43 سانگھڑ اور پی بی 20 پشین 2 بلوچستان میں ضمنی الیکشن کا انعقاد کروایا گیا ہے۔ ان تینوں حلقوں میں شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کراچی سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا۔حلقے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، تاہم تحریک لبیک کے امیدوار نے حکمراں جماعت کے امیدوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار کی دوسری اور تحریک انصاف کے امیدوار کی تیسری پوزیشن ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جن 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہا، تینوں میں اپوزیشن کا پلڑہ بھاری ہے۔ جبکہ پی بی 20 پشین 2 میں بھی حکمراں اتحاد کی شکست کا امکان ہے۔ پی بی 20 پشین میں جے یو آئی ف کے امیدوار برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ پی ایس 88 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف بلوچ 19 ہزار 260 ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں۔ پی ایس 43 سانگھڑ میں بھی پی پی امیدوار 26 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے مدمقابل امیدواروں سے کہیں آگے ہیں، اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو کو اب تک صرف 2 ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہو سکے۔

close