اسلام آباد(آئی این پی ) کشمالہ طارق کی گاڑی کی ٹکر سے جان بحق ہونے والے شہریوں کے ورثا نے صلح کر لی ،صلح نامے میں سارا معاملہ کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی بجائے ڈرائیور پر ڈال دیا گیا ،ٹریفک حادثے میں فاروق احمد،انیس شکیل،ملک عادل اور حیدر علی جانبحق ہوئے تھے ،تھانہ رمنا پولیس نے 2
فروری 2021 کو کشمالہ طارق کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔فاروق احمد کے والد کی جانب سے تحریری صلح نامہ کشمالہ طارق کے حوالے کر دیا گیا۔والد فاروق احمد نے کہا ہے کہ مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتے،اذلان کو ضمانت پر رہا کیا جائے،صلح نامے کی کاپی ایڈیشنل سیشن جج سہیل فاضل کی عدالت میں بھی جمع کروادی دی گئی۔۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں کو شاباش،مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ڈالروں کے ڈھیر لگا دیئے، کتنے ارب ڈالر بھجوائے؟ اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 2 ارب 27 کروڑ ڈالرز مالیت کی ترسیلات زر بھجوائیں اور یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جنوری 2021 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، جو کہ گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔ رواں برس اب تک گزشتہ برس کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور اس پر وہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔اپنی دوسری ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے لارج اسکیل
مینوفیکچرنگ (بڑے پیمانے پر پیداواری شعبہ) کے حوالے سے بھی اچھی خبر بتاتے ہوئے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں دہرے ہندسے کی نمو دیکھنے میں آئی ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 11 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح جولائی 2020 سے دسمبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے، صنعتی شعبے میں بھی خوشخبری مستحکم نمو کی عکاس ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں