کام خراب ہو گیا، وکیلوں کی سب سے بڑی تنظیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کرنے والے وکیلوں کی مذمت کر دی

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوش دل خان نے 8 فروری کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کا رویہ غیر مہذب تھا۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوش دل خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو خط لکھ

دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کا رویہ غیر مہذب تھا، پاکستان بار کونسل 8 فروری کے واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ وائس چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بار کونسل عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ کے ساتھ ہے، چیف جسٹس اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ساتھ بار کونسل کی فوری میٹنگ کی ضرورت ہے، معاملے کے حل، بینچ اور بار کے مفاد میں جلد ملاقات وقت کی ضرورت ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 8 فروری کا واقعہ وکلا کے 100سے زائد چیمبر ز گرانے کے ردعمل میں ہوا جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا حکم صرف دو چیمبر ز ہٹانے کا تھا، اس تمام صورتحال میں وکلا کے روپ میں خفیہ ہاتھ نے صورتحال کو خراب کیا۔۔۔۔اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، اسلام آباد ائر پورٹ پر کون سا جدید ترین سسٹم نصب کر دیا گیا؟اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) حکام کے مطابق سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروںکا کورونا ٹیسٹ لینے کے عمل میں آسانی ہوگی۔ اعداد و شمار بتاتے ہوئے سی اے اے حکام نے بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر

اسلام آباد آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے پہلے مسافروں کو اے ٹو لانج میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا جاتا تھا۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کیا گیا، سی کیٹیگری میں برطانیہ، ساتھ افریقہ، برازیل، پرتگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔۔۔۔یہ ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close