اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، اسلام آباد ائر پورٹ پر کون سا جدید ترین سسٹم نصب کر دیا گیا؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) حکام کے مطابق سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں

کا کورونا ٹیسٹ لینے کے عمل میں آسانی ہوگی۔ اعداد و شمار بتاتے ہوئے سی اے اے حکام نے بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر اسلام آباد آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے پہلے مسافروں کو اے ٹو لانج میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا جاتا تھا۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کیا گیا، سی کیٹیگری میں برطانیہ، ساتھ افریقہ، برازیل، پرتگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔۔۔۔یہ ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ، وکیلوں کو لینے کے دینے پڑے گئے، کیا ایکشن شروع ہو گیا؟اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کے بعد وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسوں میں وکیلوں کی عدم پیشی پر عدالتوں نے درخواستیں خارج کر نا شروع کر دیں ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے منگل کو تین مقدمات وکلا کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کاآڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی ۔پراپرٹی سے متعلقہ کیس میں پٹشنر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث خود عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا پٹشنر سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔ پٹشنر نے جواب

دیا کہ وکیل ہڑتال پر ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پٹشنر کے جواب کے بعد درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ دوسری جانب آئی بی سوسائٹی کے انتخابات چیلنج کرنے کا کیس بھی خارج کردیا گیا، وکیل کی عدم پیروی کے باعث عدالت نے درخواست خارج کردی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں