اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ، وکیلوں کو لینے کے دینے پڑے گئے، کیا ایکشن شروع ہو گیا؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کے بعد وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسوں میں وکیلوں کی عدم پیشی پر عدالتوں نے درخواستیں خارج کر نا شروع کر دیں ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے منگل کو تین مقدمات وکلا کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا

آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی ۔پراپرٹی سے متعلقہ کیس میں پٹشنر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث خود عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا پٹشنر سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔ پٹشنر نے جواب دیا کہ وکیل ہڑتال پر ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پٹشنر کے جواب کے بعد درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ دوسری جانب آئی بی سوسائٹی کے انتخابات چیلنج کرنے کا کیس بھی خارج کردیا گیا، وکیل کی عدم پیروی کے باعث عدالت نے درخواست خارج کردی۔۔۔۔یہ ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی۔۔۔ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دیدیا، خواتین نے اپنی چادروں سے پردے کا انتظام کیااسلام آباد(پی این آئی)چھاچھرو تعلقہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب حاملہ خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دیا۔دوران زچگی ساتھ موجود خواتین نے اپنی چادروں سے پردے کا انتظام کیا۔روزنامہ جنگ میں عبدالغنی کی شائع خبرکے مطابق چھاچھرو کےگائوں جنھجھی کی رہائشی حاملہ خاتون کو سنجناجنھجھی کو دور دراز سے سفر طے کر کے زچگی کے لئے تعلقہ ہسپتال چھاچھرو لایا گیا مگر وہاں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ تھی۔جس کے باعث انہیں ایک فلاحی ہسپتال

لے جایا گیا جہاں پر بھی داخلہ نہ مل سکا تو خاتون کو لیکر رشتے دار واپس گائوں روانہ ہوئے اور راستے میں تکلیف بڑھنے کے سبب ساتھ موجود خواتین نے گاڑی روک کر ایک میدان میں اپنی چادروں سے پردہ قائم کیا جہاں پر خاتون نے بچے کو جنم دیا۔خاتون کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ چھاچھرو تحصیل میں تعلقہ ہسپتال کا اتنا برا حال ہے کہ لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ہسپتال انتظامیہ کی بدانتظامی کا فوری نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close