یہ ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی۔۔۔ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دیدیا، خواتین نے اپنی چادروں سے پردے کا انتظام کیا

اسلام آباد(پی این آئی)چھاچھرو تعلقہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب حاملہ خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دیا۔دوران زچگی ساتھ موجود خواتین نے اپنی چادروں سے پردے کا انتظام کیا۔روزنامہ جنگ میں عبدالغنی کی شائع خبرکے مطابق چھاچھرو کے

گائوں جنھجھی کی رہائشی حاملہ خاتون کو سنجناجنھجھی کو دور دراز سے سفر طے کر کے زچگی کے لئے تعلقہ ہسپتال چھاچھرو لایا گیا مگر وہاں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ تھی۔جس کے باعث انہیں ایک فلاحی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر بھی داخلہ نہ مل سکا تو خاتون کو لیکر رشتے دار واپس گائوں روانہ ہوئے اور راستے میں تکلیف بڑھنے کے سبب ساتھ موجود خواتین نے گاڑی روک کر ایک میدان میں اپنی چادروں سے پردہ قائم کیا جہاں پر خاتون نے بچے کو جنم دیا۔خاتون کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ چھاچھرو تحصیل میں تعلقہ ہسپتال کا اتنا برا حال ہے کہ لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ہسپتال انتظامیہ کی بدانتظامی کا فوری نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close