اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف سے ہاتھ اٹھا لیا، سابق لیگی وزیر کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف سے ہاتھ اٹھا لیا ہے۔پی ڈی ایم کی تحریک رکے گی نہیں بلکہ اب لانگ مارچ کے ساتھ دھرنا بھی ہو گا۔اتوار کو فیصل آباد میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کا

پارلیمانی کمیٹی میں طے ہوتا ہے۔دوستوں کو بچانے کے لیے نہیں، جب کہ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم فیصل واوڈا کو بچانے کے لیے کرنا چاہتی تھی۔ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پرویز خٹک اور اسد قیصر کو مستعفی ہونی چاہئیے تھا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اگر ویڈیو پر لعنت بھیجی ہے تو انہوں نے اپنے ہی لوگوں پر لعنت بھیجی ہے۔ہمارے کسی جماعت سے بیک ڈور رابطے نہیں۔پی ڈی ایم کی تحریک کا واحد مقصد سویلین بالادستی کو یقنی بنا کر ووٹ کی عزت بحال کرنا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل فکر نہ کریں ہم اسلام آباد آرہے ہیں جس کے لیے اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنا بھی دیا جائے گا۔ سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اپنی طاقت آزمائیں کیوں کہ جب یہ طاقت آزمائیں گے تب ہی تو بات بنے گی ، اگر انہوں نے تشدد کا راستہ اپنایا تو ہماری تحریک وقت سے پہلے کامیاب ہوجائے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو لوگ جو پاکستان بنانےکےمخالف تھےآج وہی انتشار پھیلارہےہیں، وہ مسلم لیگی نہیں ہے جو فوج کےخلاف بات کرتا ہے ، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو فوج کےخلاف بولتے ہیں ان کی زبان نکال لینی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close