نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم، پاسپورٹ کی تجدیدکی جائیگی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت رات 12 بجے ختم ہوجائےگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجود ہے،وزارت داخلہ نے نوازشریف کے پاسپورٹ کی

تجدیدنہ کرنے کافیصلہ کیاہے، وزارت داخلہ کاکہناہے کہ نوازشریف عدالتی اشتہاری ہیں،پاسپورٹ کی تجدیدنہیں ہوگی۔یادرہے کہ پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں تجدید نہ کرنے کا وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پہلے بھی اعلان کرچکے ہیں لیکن ماہرین کا کہناتھا کہ پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کے باوجود بھی فوری طورپر سابق وزیراعظم کی برطانیہ سے واپسی ممکن نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف سفر کرنا چاہیں گے تو ایمرجنسی ٹریول ڈاکو منٹ سے ہوگا،ایمرجنسی ڈاکو منٹ کے حصول وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہوگا،وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت داخلہ پاسپورٹ تجدید کرسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں