ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے گورنمنٹ سرونٹس بینوولیٹ فنڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملازمین کی سہولت کے لیے بینوولیٹ فنڈ کی درخواستیں آن لائن جمع کی جائیں اور ملازمین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل چیف

سیکرٹری نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بینوولیٹ فنڈ کےآفس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں قائم ہیلپ ڈیسک پر سائلین کے مسائل سنے اور ملازمین کے بینوولیٹ فنڈ کے حوالے سے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ارم بخاری نے بینوولیٹ فنڈآفس کےمختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارم بخاری کا کہنا تھا کہ ملازمین کی سہولت کے لیے بینوولیٹ فنڈ کی درخواستیں آن لائن جمع کی جائیں،ریڈ ٹیپ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، فیئر ویل اور ماہانہ گرانٹ کو سب سے پہلے آن لائن کیا جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ مرحلہ وار تمام سہولیات کی درخواستیں آن لائن جمع کرانے پر فوری کام شروع کیا جائے،اب انشاللہ ریٹائرڈ ملازمین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری بینوولیٹ فنڈ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، پی آئی ٹی بی کے افسران اور ڈپٹی سیکرٹری سٹاف بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close