حیدرآباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھان متی کا کنبہ جیسے جوڑا گیا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے، سینیٹ انتخابات سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا زوال ہوجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سینیٹ کی ٹکٹ کسی اور نے تقسیم کیں
اور عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا ڈرامہ رچایا جبکہ سینیٹ کی تمام ٹکٹوں پر تنازعہ پی ٹی آئی کی بڑی شکست ہے،یوسف رضا گیلانی کی جیت سے عمران خان حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا بھان متی کا کنبہ جیسے جوڑا گیا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے، عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہے ،صرف رسمی اعلان ہونا رہتا ہے،جو کہتے تھے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ناکام ہو گئی وہ حکومت کا حشر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مدبرانہ فیصلوں نے حکومت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں