اسد عمر نے سینیٹ کے چیئرمین کے لیے پی ٹی آئی کےا میدوار کا نام افشاء کر دیا، کون ہے؟ جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اسد عمر نے کہاہے کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے ،ابھی سینیٹ ٹکٹوں پر نظرثانی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کاغذات کی نامزدگی سے پہلے سینیٹ امیدوار کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ

بندی وترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے ،ابھی سینیٹ ٹکٹوں پر نظرثانی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کاغذات کی نامزدگی سے پہلے سینیٹ امیدوار کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کو اس لئے ٹکٹ دیا گیا کہ ان کے خلاف عدالت میں کیس ہے ،اس کا فیصلہ ان کے خلاف بھی آسکتا ہے اس لئے ان کی ترجیح پر انہیں ٹکٹ دیا گیا،فیصل واوڈا نے کوئی کرپشن نہیں کی صرف شہریت ختم کرنے کی تاریخوں کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے اچھا کام کیا میری رائے ہے کہ انہیں ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنایا جانا چاہییے ،اپوزیشن کو پہلے بھی ایک سے زیادہ سرپرائز دے چکے ہیں انہیں ہمارے سرپرائز کا انتظار کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا خیال رکھے گی ، ہمارا جائز مطالبہ ہے تا کہ سینیٹ میں شفاف طریقے سے لوگ منتخب ہو کر آئیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جتنے اداروں کی نجکاری ہوئی وہ فیل ہوئی ،نجکاری کوئی اچھی چیز نہیں ،جن اداروں کی نجکاری سے ملکی سالمیت کو خطرہ نہ ہو ان کی نجکاری میں کوئی حرج نہیں،سرکاری ملازمین اپنے حق کیلئے آئے ہیں ،اپنی آواز اٹھانے کیلئے ڈی چوک بہتر جگہ نہیں یہ فیصلہ ہم نے دھرنوں کے بعد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا پی ڈی ایم جتنے جلسے کرنا چاہتی ہے کرنے دو آخری فیصلہ عوام کا ہی ہوتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close