مسلم لیگ (ن) بھی تقسیم ہو گئی، تین دھڑے بننے کا انکشاف، چیلنج کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں 3 دھڑے بن گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں 3 دھڑے بن چکے ہیں۔ مسلم لیگ میں ایک نواز شریف کا دھڑا ہے جو اینٹی اسٹبلشمنٹ ہے،

ایک جو مفاہمت چاہتا ہے اور ایک دھڑا شہباز شریف کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سینیٹ الیکشن کے لیے نواز شریف نے پیسوں کی بوریاں کھول دی ہیں، یوسف رضا گیلانی جلد امیر ہونے والے ہیں ۔اس سے قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ گیلانی صاحب کو لا کر ان کو پیغام دیا جا رہا ہے جو کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف جو یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانے کے لیے کالا کوٹ پہن کر عدالت گئے تھے آج وہ کیوں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کررہے ہیں؟ اس کے پیچھے کوئی اور ہے۔زرداری جانتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کے مخالف عبدالحفیظ شیخ یوسف رضا گیلانی کے دور میں وزیر خزانہ تھے ۔ اب وہ دونوں آمنے سامنے ہیں، 10 ووٹیں ادھر ادھر کرنا زرداری کے لیے مشکل کام نہیں ہے، تاہم یہ عمران خان کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ حکومت بس انہی 10 ووٹوں پر کھڑی ہے، اور تحریک عدم اعتماد کے لیے بھی یہی 10 ووٹ درکار ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close