بڑی سہولت کا اعلان، متحدہ عرب امارات کا ویزا سنٹر بہت جلد لاہور میں کھلے گا

لاہور(پی این آئی)پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الذعابی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں

شخصیات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے تعمیراتی شعبے اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرب سرمایہ کار ریور راوی متحدہ اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئیں۔ان کے بقول ’لاہور بزنس حب میں منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں‘عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو سٹار ہوٹل پر کام ہو رہا ہے آئندہ ٹیموں کو اسی میں ٹھہرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے لیے این او سیز کے اجرا کے عمل کو آسان بنایا گیا ہےعثمان بزدار نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو لائق تحسین قرار دیا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو چولستان ڈیزرٹ ریلی 2021 کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور کرکٹ میچوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر بھی ان کی کاوشوں کو سراہا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو چولستان ڈیزرٹ ریلی 2021 کے کامیاب

انعقاد پر مبارکباد دی اور لاہور میں کرکٹ میچوں کے بہترین انتظامات پر بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ وہ الشیخ نیہان بن مبارک النہیان کی جانب سے وزیرعلیٰ کے نیک خواہشات کا پیغام لائے ہیں اور انہوں نے سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات میں سپورٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ یو اے ای کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔حماد عبید ابراہیم سلیم الذعابی نے یہ بھی بتایا کہ یو اے ای کا ویزہ سنٹر جلد لاہور میں کھولا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close