مفرور نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہوگیا، سابق وزیراعظم کے حوالے سے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) وفاقی مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ مفرور نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہوگیا مگرعلاج شروع نہ ہوا، سزا یافتہ بیٹی کو پاکستان کے ہسپتال اور سرجن پسند نہیں۔ مال لندن میں ہو تو علاج ملک میں کیسے ہو؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مفرور نوازشریف کا پاسپورٹ ختم مگر

علاج شروع نہ ہوا۔سزا یافتہ بیٹی کو پاکستان کے ہسپتال اور سرجن پسند نہیں۔ مال لندن میں ہو تو علاج ملک میں کیسے ہو؟ تیسرا دھوکا کھانے کے لئے مولانا کی فل ریہرسل۔ یاد ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ کی میعاد آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، ان کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجود ہے۔ لیکن حکومت نے ان کا پاسپورٹ تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزرت داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عدالتی اشتہاری ہیں پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔نواز شریف اگر سفر کرنا چاہیں گے تو ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ کے ذریعے کرنا ہو گا۔ ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ کے حصول کے لیے انہیں وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہو گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد 15 فروری کو پوری ہو رہی ہے تاہم 16فروری کو ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب برطانیہ میں امیگریشن قوانین کے ماہر پاکستانی وکلاء کے مطابق پاکستان کی حکومت کی جانب سے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے یا نیا پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی صورت میں بھی نواز شریف برطانیہ میں قانونی طور پر قیام کر سکتے ہیں، نواز شریف برطانیہ میں مزید رہنے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔نوازشریف کے پاسپورٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف باہر قانونی معاملات کو دیکھ رہے ہیں، لیکن یہاں ایک مریم نوازنہیں سنبھالی جاتی نوازشریف کو واپس لے آئے تو کیا بنے گا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close