کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی تاہم حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں ۔
بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے پر کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا جس پر پارٹی نے ٹکٹ ان سے واپس لے لیا۔بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی ٹکٹوں کے معاملے پر آوازیں بلندہو گئیں، ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیئے جانے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا،اب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکارردیا۔۔۔سینٹ الیکشن ، عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیااسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ میری جماعت کے نہیں، ووٹ نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آئے،پی ٹی آئیبلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر عمران خان نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔بعد ازان سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی آواز اٹھنے لگی۔خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ
کو ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں