گھر بنانے کیلئے قرضہ، سٹیٹ بینک نےبہت بڑی سہولت دےدی، تفصیل جانیئے

کراچی(آئی این پی)سٹیٹ بینک نے سرکاری رعایتی سکیم کے تحت مکانوں کیلئے قرض لینے والوں کو تعمیراتی عرصے کے دوران ذاتی ضمانت کی سہولت دیدی۔سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست گذاروں کو مکاناتی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ بینکوں کی

جانب سے کاغذات یا مکان مکمل نہ ہونے کی صورت میں قرض فراہم نہ کرنا ہے۔درخواست گزاروں اور بینکوں کیلئے اس مسئلہ کے حل کی غرض سے سٹیٹ بینک نے ایک سال کے لئے تیسرے فریق کی ضمانت قبول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سٹیٹ بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ اِس اقدام کے بعد بینک یہ یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے کہ مارک اپ سبسڈی اسکیم کے فوائد معاشرے کے ان پسماندہ طبقات تک پہنچیں جو اِس وقت ذاتی مکان کے مالک نہیں ہیں۔۔۔۔سینٹ الیکشن ، عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیااسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ میری جماعت کے نہیں، ووٹ نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آئے، پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر عمران خان نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔بعد ازان سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی آواز اٹھنے لگی۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں