سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کی ٹک ٹاک کا چرچا، اگر یہ خاتون مومنہ باسط نہیں تو کون ہے؟

پشاور(آئی این پی) سوشل میڈیا پرایک خاتون کی ٹک ٹاک وڈیو کے چرچے ہیں جو خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جڑواں بہن ہیں تاہم صارفین خاتون کو مومنہ باسط ہی سمجھ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں موجود خاتون کی خوبصورتی کے خوب چرچے کیے

جارہے ہیں، اس وڈیو میں قدرے مغربی لباس پہنے ایک خاتون اپنے چہرے پرماسک لگائے ہوئے ہیں، دبئی میں بنائی گئی اس وڈیو میں ایک ہیئرڈریسر خاتون کے بال سنوار رہا ہے جب کہ پس منظر میں ایک گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔وڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون کوئی اورنہیں بلکہ تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مومنہ باسط ہیں۔ درحقیقت یہ خاتون مومنہ باسط نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن اقصی باسط ہیں، جو ہو بہو ان ہی کی طرح نظر آتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اقصی باسط کو مومنہ باسط سمجھ کر ان کی خوبصورتی سے متعلق دلچسپ تبصرت کررہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وڈیو ناصرف پسند کی جارہی ہے بلکہ اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔۔۔۔سینٹ الیکشن ، عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیااسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ میری جماعت کے نہیں، ووٹ نہیں دوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آئے، پی ٹی آئی

بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر عمران خان نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔بعد ازان سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بلوچستان کے بعد سندھ سے بھی آواز اٹھنے لگی۔خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں