ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟

سوات(آئی این پی)سوات، مینگورہ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 138کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے

نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔شدید زلزلے کے جھٹکے، کتنے افراد بے ہوش ہو ئے اور کتنے زخمی؟ تازہ ترین تفصیلات آگئیںمردان (پی این آئی) خیبر پختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر شہروں میں آنے والے شدید زلزلے کے خوف کے باعث بعض لوگ بیہوش بھی ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 6.4 شدت کے زلزلے کے خوف سے خاتون سمیت دو افراد بیہوش ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں زلزلے کے باعث بعض مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں، یہاں زلزلے کے خوف سے چھت پر موجود دو افراد نے نیچے چھلانگ لگادی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔زلزلے کے باعث ملک کےکسی اور علاقے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بالخصوص پہاڑی علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کے گشت جاری ہیں۔ پاکستان میں شدید زلزلہ، ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریسکیو پنجاب نے ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ترجمان ریسکیو 1122 فاروق احمد کے مطابق پراونشل مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے ایمرجنسی کنٹرول رومز سے رابطہ میں ہے۔ابھی تک زلزلہ کے حوالے سے کسی قسم کی ایمرجنسی کی کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے،شہری کسی بھی

ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 ڈائل کریں۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جو کافی دیر تک جاری رہے۔زلزلے کے جھٹکےگلگت بلتسان،آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور اس کی گہرائی 80 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ رات کو 10 بج کر 2 منٹ پر آنے والے شدید زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ رات کو اس زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں جن کی شدت ابتدائی زلزلے سے کم ہوگی تاہم شہریوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، سوات، گلگت بلتسان، سکردو، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، صوابی، شیخوپورہ اور سرگودھا میں زلزلہ محسوس ہوا۔ اس کے علاوہ ملتان، چترال، شانگلہ، دیر، مردان، خانیوال، وہاڑی، شکرگڑھ، آزاد کشمیر، لوئر دیر، ڈسکہ، پیرمحل، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ملک بھر کو لرزا دینے والے زلزلے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close