کون سے صوبائی وزیر پر کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالنے کا الزام عائد کر دیا گیا؟

اسلام آباد(این این آئی ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے سردی خیل اور بکا خیل قبائل کے عمائدین نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے کرپشن اور نا انصافی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، علاقے میں ہونے والے ترقیاقی کاموں کے ٹھیکے من پسند

لوگوں مِیں رشوت لیکر دیئے جاتے ہیں، وزیر موصوف پی ٹی آئی کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں، وزیراعظم عمران خان انکی کرپشن کی انکوائری کروا کر انکے خلاف سخت ایکشن لیکر انہیں نہ صرف وزارت سے بلکہ پارٹی سے بھی فارغ کریں، اگر ہمارا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تو ہم ڈی چوک میں پھانسی پر لٹکنے کو تیار ہیں۔ نیشنیل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے سردی خیل اور بکا خیل قبائل کے عمائدین ملک عباس علی ، عید نواز و دیگر کا کہنا تھا کہ انکے حلقے کے پی ۹۸ کے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے رشوت اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، جو علاقے میں ہر ترقیاتی کام کے ٹھیکے رشوت لیکر اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم کرتا ہے، ان ساری ترقیاتی اسکیموں اور سرکاری نوکریوں کی خریدوفروخت کیلئے شاہ محمد نے امیر زادہ نامی جونیئر کلرک جو کہ اسکا ہم زلف ہے اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں ہوتا ہے کو فرنٹ مین رکحا ہوا ہے جو باقاعدہ بارگین کرکے شاہ محمد کے ٹھیکوں، اسکیموں اور سرکاری نوکریوں کو رشوت لیکر فروخت کرتا ہے، جب اس کا اس کرپشن سے دل نہیں بھرا تو یہ اب ہماری وراثت میں ملنے والی رہائشی زمینوں کو ہڑپ کرنے کی کوششوں میں ہے اور ڈی سی بنوں سے ہماری زمیںوں پر سکشن فور لگوا دی ہے۔

شاہ محمد سابق وزیراعلیِ اکرم درانی کا فرنٹ مین تھا جو ۳۱۰۲ میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمد کو فوری طور پر وزارت سے ہٹا کر نیب انکوائری کروائیں اور جرم ثابت ہونے پر اس کو نشان عبرت بنائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور آئندہ کسی کو کرپشن کی جرآت نہ ہو سکے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تو ہم ڈی چوک میں پھانسی پر لٹکنے کو تیار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close