پشاور(آن لائن) سرکاری ملازمین کی ملازمت کی پالیسی میں دوبارہ تبدیلی اور عمر کی حد واپس ساٹھ سال کرنے سمیت سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس آج ہو گا اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے اجلاس میں چیف سیکرٹری سمیت تمام انتظامی
امور کے سیکرٹریز بھی شرکت کرینگے صوبائی کابینہ کے16فروری کو طلب کئے جانے والے اجلاس میں ریٹائرمنٹ کی حد کی عمر 63سال کرنے کا فیصلہ واپس لینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہے ملازمت بڑھانے کے حوالے سے قانونی پیچدگیوں کے بارے میں بھی تجاویز پر غور کیا جائے گا گیارہ نکاتی ایجنڈے میں نئے ڈی جی پی ڈی اے کی تقرری کی منظوری بھی دیدی جائیگی اجلاس میں 6یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری بھی دیدی جائیگی جن میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے پرفیسر ڈاکٹر ضیا الحق ، وویمن یونیورسٹی مردان کے لئے پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین ، یونیورسٹی آف بونیر کے لئے پروفیسر ڈاکٹر امین باچا ، یونیورسٹی آف چترال کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ ، فاٹا یونیورسٹی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان شامل ہیں اجلاس میں ملاکنڈ لیویز اور صوبائی لیویز کے رولز کی ترامیم کی منظوری بھی دیدی جائیگی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں