پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد، کتنے ہزار افراد کو طبی سہولت فراہم کی گئی؟

راولپنڈی (آئی این پی ) پاک فوج کی جانب سے چولستان میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، میڈیکل کیمپ کا انعقاد تین سے پندرہ فروری تک کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کی جانب سے چولستان کے دوردراز علاقوں میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ

کا انعقاد کیا گیا ہے ۔کیمپ کا انعقاد تین سے پندرہ فروری تک کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے احمدپور شرقیہ، چنن پیر اور دین گڑھ میں میڈیکل کیمپ قائم کئے۔ میڈیکل کیمپ کے دوران 500 مفت آئی لیزر ٹریٹمنٹ کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل کیمپ کے دوران 4500 سے 5000 مریضوں کا فری چیک اپ اور چشمے فراہم کئے گئے۔ چولستان میں سال بھر اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔۔۔۔ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ہمارا رخ کس شہر کی جانب ہو گا؟ مولانا فضل الرحمٰن نے دھمکی دیدی تونسہ شریف(پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کا فیصلہ کیا تھا جبکہ راولپنڈی کا نام دوسرے آپشن کے طور پر لیا تھا۔ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ہمارا رخ راولپنڈی کی جانب ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے تونسہ شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کے مطابق تمام اداروں کے کام کرنے کامطالبہ کیا ۔لانگ مارچ کے لیے ہم رکاوٹیں توڑ کربھی اسلام آبادپہنچیں گے اگر روکا گیا تو پھر رخ راولپنڈی کی طرف ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لانگ مارچ کے باوجود حکومت نہیں جاتی تو پھر بھی پوری قوت سے تحریک کوجاری رکھیں گے ۔ہماری آمدپربغیراطلاع

دیے ہزاروں کارکن اکھٹے ہوسکتے ہیں ۔ تحریکوں میں جذبے لڑتے ہیں وسائل نہیں۔ ہم حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کامستقبل شاندارنظرآرہاہے ، پی ڈی ایم کااتحاد انتخابات کےلیےنہیں لیکن یہ خاارج ازامکان بھی نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے با وجود بھی ان کے اپنے اراکین ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارسےہماراکوئی اختلاف نہیں لیکن الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ پنجاب کے ملازمین جب بھی آوازٹھائیں گے ہم ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close