اسلام آباد،ملتان(این این آئی)ملک بھر میں ریلوے زمینوں قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔ریلوے ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے ملتان اور ایس پی ریلوے ملتان کی سربراہی میں جھنگ اور راجن پور میں الگ الگ کاروائیوں کے دوران 1
کروڑ 7 لاکھ روپے کی ریلوے اراضی واگزار کروا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزارکروانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے. اسی سلسلے میں گزشتہ روز ریلوے ملتان ڈویژن کے راجن پور اور جھنگ سیکشن پر دو مختلف کاروائیوں کے دوران آئی او ڈبلیو راجن پور آئی او ڈبلیو جھنگ اور ریلوے پولیس نے کاروائی کے دوران راجن پور میں 145 مرلے اور جھنگ میں 80 مرلے ریلوے اراضی جس کی مشترکہ مالیت 1 کروڑ 7 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے کو واگزار کروا لیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ملتان ڈویژن صدف اقبال نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر کو بھجوا دی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے ملتان صدف اقبال اور ایس پی ریلوے ملتان کوثر عباس کا کہنا تھا کہ ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔۔۔۔ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے کتنے حکومتی اراکین اسمبلی کو ساتھ ملانا پڑے گا؟ اپوزیشن کو مشورہ دیدیا گیا اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا نسخہ بتادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار و صحافی عمران یعقوب خان کہتے ہیں کہ اگر
سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 15 سے 20 رکن توڑنے میں کامیاب ہو گئی تو پھر ان کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اور اس کو کامیاب کرانا بھی نا ممکن نہیں رہ جائے گا ، اس کے لیے اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن کو متحدہ اپوزیشن کے لیے ایک ٹیسٹ رن قرار دیا جارہا ہے۔ایک قومی اخبار کیلئے اپنے کالم میں سینئر تجزیہ کار نے لکھا کہ سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے پی ڈی ایم قیادت کو کہا گیا ہے کہ ان کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی اقتدار سے نکالنے کا تجربہ ہے، اس لیے انہیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور پھر اس کو کامیاب بنانے کا بھی مینڈیٹ دیا جائے ، اس سلسلے میں حالیہ دنوں میں آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے نا صرف آصف زرداری کو ان ہائوس تبدیلی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا بلکہ تمام تر اقدامات میں ساتھ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اس سارے عمل میں ایک پُل کا کردار ادا کیا ، جس کے بعد نواز شریف نے آصف زرداری کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عدم اعتماد کے لئے مطلوبہ نمبر اکٹھے کر لیتے ہیں تو مسلم
لیگ ن ہر طرح سے ان کے ساتھ ہے۔ سینئر صحافی نے مزید لکھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کی طرف سے اسمبلیوں سے استعفے کی تجویز پر بھی مشروط رضا مندی ظاہر کر دی جب کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اس حوالے سے واضح فیصلے کر لیے جائیں گے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اسلام آباد کی سیٹ پر پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار بنانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں