ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا، وجہ بھی بتا دی

سیالکوٹ(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا میں مخصوص نشست کے ذریعے حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہوں جس سے میرے علاقے کے حقوق کا قتل ہومیں اپنی ذات کی سیاست نہیں کرتی۔ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں سینٹ کے لئے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد نام چنا گیا تھا

تاہم پارٹی ورکرز کی جانب سے اعتراض پر وزیر اعظم عمران خان نے نئے امیدوار کو بلیک میلنگ کے نتیجے میں نہیں بلکہ مشاورت سے چنا ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزار کی قیادت میں پسماندہ علاقوں میں ترقی کے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کے نئے دور کا آغازکر دیا ہے۔ سیاحت ایک انڈسٹری کا روپ دھار چکی ہے۔سیاحت کے ذریعے ہم بین القوامی سطح پر اچھا امیج پیدا کر سکتے ہیں۔ نواز شریف کے حوالے سے سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کل ظل سبحانی کا پاسپورٹ کا آخری دن تھا اب برطانیہ کی حکومت اپنے قانون کے تحت فیصلہ کرے گی جبکہ ہماری حکومت عدالتی احکامات کے تحت اقدامات کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں