عمران خان کوذاتی طور پرجانتا ہوں، انہوں نےمجھے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا دعدہ کیا تھا، سابق وزیر اورپی ٹی آئی کے اہم رہنما نے وزیراعظم کو پرانا وعدہ یاد دلا دیا

پشاور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وزیرتعلیم افتخارخان مہمند نے کہا ہے کہ عمران خان کوذاتی طور پرجانتا ہوں،وہ ایماندار،مخلص اوروعدے کے پکے ہیں،پتہ نہیں سینٹ ٹکٹ کے لئے کیا معیار ہے،،وعدے کے باوجود پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کیلئے میرا نام ہی شامل نہیں کیا،،عمران خان نے جو

وعدہ کیا تھا تو اسکو پورا کرنے کے منتظر ہے ۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء وسابق وزیرتعلیم افتخارخا ن مہند کاکہنا تھا کہ ہمیں ایسی قیادت کی تلاش تھی جس کے ذریعے ہم قوم کی خدمت کرسکے ، عمران خان کو ذاتی طور پرجانتاہوں،ایماندار اور وعدے کے پکے ہیں، انکاکہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور میرے ساتھ سینیٹ ٹکٹ کا وعدہ کیاگیا تھا ، وعدے کے باوجود پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کیلئے میرا نام ہی شامل نہیں کیا، سینیٹ ٹکٹوں کے اعلان کے بعد مہمند قوم میں بے چینی پائی جاتی ہے، مہمند قوم نے پوری ایمانداری سے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا۔۔ ٹکٹ نہ دینے پر پوری قوم میں مایوسی پھیل گئی ہے۔عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا تو اسکو پورا کرنے کے منتظرہیں،انکامزید کہنا تھا کہ سینیٹ کیلئے کیا معیار ہے،پتہ نہیں ہے، عمران خان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے، ہم اپنی فریاد وزیراعظم عمران خان تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ اگر میعار پر پورانہیں اترتے تو بتایا جائے کمی کو پورا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں